۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ شہنشاہ نقوی

حوزہ/ ایام عزا تاریخ یاد دلانے کے ایام ہیں ہمارا عقیدہ ہے کہ تمام تر کمالات کا مجموعہ رسول اکرم ہیں اور امام علی سے امام زمان تک تمام آئمہ اہلبیت رسول اکرم کی تعلیمات کی تصویر ہیں اور حضورِ سرور کائنات کے معجزات میں سے ایک معجزہ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ پاک محرم ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نشترپارک میں مرکزی عشرہ محرم الحرام کی ساتھویں مجلس عزا سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے عقیدہ امامت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امامت ادارہ ہدایت و رہنمائی ہے۔

انہوں نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ جو اقدام امام حسین علیہ السلام نے اٹھایا اگر رسول اکرم سن ۶۱ ہجری میں ہوتے تو آپ بھی یہی اقدام اٹھاتے کیونکہ امام حسین رسول اکرم کے تربیت یافتہ تھے یہ ایام عزا تاریخ یاد دلانے کے ایام ہیں ہمارا عقیدہ ہے کہ تمام تر کمالات کا مجموعہ رسول اکرم ہیں اور امام علی سے امام زمان تک تمام آئمہ اہلبیت رسول اکرم کی تعلیمات کی تصویر ہیں اور حضورِ سرور کائنات کے معجزات میں سے ایک معجزہ ہیں۔

مزید بیان کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین کی یاد اہتمام پروردگار ہے ہم عزاء حسین کے نوکر ہیں اور نوکروں کو اپنی اوقات میں رہنا چاہیے مالک کے مہمانوں کا خیال کرنا چاہیے کیونکہ یہ مجالس و عزاداری انسان سازی کے کارخانے ہیں اور یہی مشیعت الہٰی ہے اور آل محمد (ص) کے کمالات میں ایک کمال ہے کہ یہ گھرانہ انسان ساز گھرانہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .